جمعہ, مئی ۱۶, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

سیف چیمپئن شپ کے لیے ہندوستان کی 23 رکنی خواتین ٹیم کا اعلان کیا

نئی دہلی: خواتین کی قومی ٹیم کے سینئر کوچ سنتوش کشیپ نے 17 سے 30 اکتوبر تک کھیلی جانے والی ساف خواتین چیمپئن شپ 2024 کے لیے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
سیف کے تمام میچ نیپال کے شہر کٹھمنڈوکے دشرتھ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
اس چیمپئن شپ میں ہندوستان کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ میزبان نیپال سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان کے ساتھ گروپ بی میں ہے۔ گوا میں تین ہفتے کے کیمپ کے بعد، ہندوستانی ٹیم آج کٹھمنڈوکے لیے روانہ ہوگی۔
ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گی، جس کے بعد آخری گروپ مرحلے کا مقابلہ دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش سے ہوگا۔
دونوں سیمی فائنلز 27 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ہندوستانی خواتین کی ٹیم: گول کیپر: پائل رمیش باسودے، ایلنگ بام پنتھوئی چانو اور لِنتھونگمبی دیوی مائبم۔
ڈیفنڈرز: آشلتا دیوی لوئتنگبم، شلکی دیوی ہیمم، جولی کشن، رنجنا چانو سورکھائیبم، سنجو، دلیما چھیبر، ارونا اور لنتھونگمبی دیوی وانگکھیم۔
مڈ فیلڈرز: انجو تمانگ، پریانکا دیوی نورم، سنگیتا باسفور اور کارتیکا انگاموتھو۔
فارورڈ: رمپا ہلدر، گریس ڈانگمی، سومیا گگولوتھ، کرشمہ پورشوتم شروائیکر، سندھیا رنگناتھن، منیشا، جیوتی اور نگنگوم بالا دیوی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img