جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
27.6 C
Srinagar

ٹیکس افسران کیلئے جی ایس ٹی پر صلاحیت سازی کی تربیت کا آغاز

جموں/ریاستی ٹیکس محکمہ جے اینڈ کے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹس آف انڈیا ( آئی سی اے آئی ) نے ٹیکس افسران کیلئے دو روزہ صلاحیت سازی پروگرام ( سی پی بی ) کا انعقاد کیا تا کہ گڈز اینڈ سروس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کے نفاذ کیلئے ریاستی ٹیکس محکمہ کے انسانی وسائل کو مضبوط کیا جا سکے ۔ دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرہ نے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جموں میں کیا جس میں محکمہ ٹیکس کے تمام ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اور جموں ڈویژن کے اسٹیٹ ٹیکس افسران نے شرکت کی ۔ پہلے سیشن میں سی اے راحت موہن سے آئی سی ای آئی کے ریسورس پرسنز نے جموں ڈویژن کے افسران کو جی ایس ٹی کے تحت آڈٹ ، آڈٹ کی اقسام ، بنیادی اور طریقہ کار کی دفعات ، سی جی ایس ٹی ایکٹ 2017 کے تحت آڈٹ کے 65 اور متعلقہ قواعد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ سوال و جواب کے سیشن میں ایس ٹی اوز کے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا جس میں آڈٹ کے بنیادی تصورات سے لے کر پیشگی اور تکنیکی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دن کے دوسرے سیشن میں آئی سی ے آئی کے ریسورس پرسن سی اے ارچنا جین نے بینکنگ اور انشورنس سیکٹر کے آڈٹ ، جی ایس ٹی کے تحت پروسیجرل چیکس ، آئی ٹی سی لیا ، استعمال کیا ، ریورس کیا ، مالیاتی بیانات کی پیشکشی اور ریٹرن اور دیگر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کیلئے خصوصی اکاو¿نٹنگ کے طریقوں پر لیکچر دیا ۔ صلاحیت سازی کے پروگرام میں رئیل اسٹیٹ مہمان نوازی اور سیاحت کے شعبے سے متعلق جی ایس ٹی قانون ، بینکنگ اور انشورنس انڈسٹری ، کام کے معاہدوں کے ساتھ ساتھ بینکنگ اور انشورنس کمپنیوں کے مالیاتی گوشواروں کا جی ایس ٹی نقطہ نظر کے ساتھ تجزیہ کرنے کے معاملات پر بھی غور کیا گیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نمرتا ڈوگرہ نے کہا کہ کیپسٹی بلڈنگ پروگرام کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ پی کے بھٹ کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img