ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

محکمہ جل جیون کے عارضی ملازمین کا نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاج

جموں: محکمہ جل جیون میں کام کرنے والے عارضی ملازموں نے نوکریوں کے مستقلی کے مطالبے کو لے کر پیر کے روز احتجاج درج کیا۔
احتجاجی ملازمین اپنے حقوق کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے نئی حکومت سے ان کو ترجیحی بنیادوں پر مستقل کرنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر ایک احتجاجی ملازم نے میڈیا کو بتایا: ’جو بھی سرکار اقتدار میں آتی ہے وہ ہماری نوکریاں مستقل کرنے کا وعدہ کرتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا: ’بی جے پی کے لیڈر دویندر رانا نے بھی سرکار میں آںے کی صورت میں ہمیں دس دنوں کے اندر مستقل کرنے کا اعلان کیا تھا‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ہماری نئے منتخب ہونے والے تمام 90 ارکان اسمبلی سے گذارش ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ہماری نوکریوں کو مستقل کریں‘۔
موصوف نے کہا: ’جب ہم کام کرتے ہیں تب ہی ہر گھر نل سے جل کا مشن کامیاب ہے‘۔
انہوں نے کہا: ’سال2019 کے بعد ہمارے جائز حقوق روک دئے گئے‘۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کے مسئلے کو حل کرائیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img