ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

سری نگر میں دودھ گنگا ندی سے دو غیر مقامی بچوں کی لاشیں بر آمد

:سری نگر :کے صنعت نگر علاقے میں اتوار کی شام دودھ گنگا ندی سے دو غیر مقامی کمسن بچوں کی لاشیں بر آمد کی گئیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ صنعت نگر علاقے میں کھلونے بیچنے والے دو غیر مقامی بچے12 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جس کے بارے میں صدر پولیس اسٹیشن میں ایک رپورٹ درج کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور بچوں کے والدین نے لاپتہ بچوں کی تلاش شروع کی اور اس دوران اتوار کی شام دونوں کی لاشیں دودھ گنگا ندی سے بر آمد کی گئیں۔
متوفین کی شناخت 7 سالہ شریکا اور 6 سالہ منگلا ساکنان بریلی اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے پولیس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں بچوں کی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img