جمعرات, نومبر ۱۴, ۲۰۲۴
12.4 C
Srinagar

لوگ الائنس کی کامیابی کے لئے سب سے زیادہ مبارکبادی کے مستحق: طارق قرہ

سری نگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں الائنس کے امید واروں کی کامیابی کے لئے لوگ سب سے زیاد مبارکبادی کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کرکے الائنس کے امید واروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار وسطی کشمیر کے چرار شریف میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’میں جموں وکشمیر خاص طور پر کشمیر کے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ہمارا سب سے بڑا مقصد یہ تھا کہ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھا جائے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’لوگوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور الائنس کے امید واروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا‘۔
مسٹر قرہ نے کہا: ’الائنس کی کامیابی کے لئے سب سے زیادہ لوگ مبارکبادی کے مستحق ہیں‘۔
صدر راج ختم ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا: ’جہاں بھی یونین ٹریٹری ہوتی ہے وہاں صدر راج ہوتا ہے اور اب یہاں صدر راج ختم ہوا ہے‘۔
انہوں نے کہا: ’یونین ٹریٹری میں پہلے ہی اختیارات کم ہوتے ہیں اور ان اختیارات کو مزید کم کرنا اچھی بات نہیں ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’مئی حکومت ریاستی درجے کی بحالی، حقوق کی واپسی اور نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے کے لئے جد و جہد کرے گی۔
انہوں نے کہا:’ذاتی طور پر ہم چاہتے ہیں کہ ہم ریاست میں حلف اٹھائیں‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img