واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے پہلے دور اقتدار میں دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے تجارتی آلات کا استعمال کرکے جنگ کو پھیلنے سے روکی۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو ڈیٹرائٹ اکنامک کلب میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے کئی جنگوں کو شروع ہونے سے روکا ہے۔ مجھے اس پر کافی فخر ہے۔ میں کاروبار کا استعمال کرتا ہوں۔ میں نے انہیں تجارت کی دھمکی دی اور کہا کہ آپ امریکہ کے ساتھ کاروبار نہیں کرسکتے۔‘‘
مسٹر ٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اگر وہ نومبر کے انتخابات جیت جاتے ہیں تو منتخب صدر کے طور پر وہ یوکرین کے تنازع کو جلد حل کرنے میں کامیاب ہو ں گے۔





