منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

منوج سنہا کی مہانوامی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مہانوامی کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے لوگوں کی خوشی وخوشحالی اور اچھی صحت و کامیابی کے لئے دعا کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کی صبح ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’میں مہانوامی کے مقدس تہوار پر آپ اور آپ کے پورے خاندان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ’ماں درگا آپ سب کو خوشی، خوشحالی، اچھی صحت اور کامیابی سے نوازے‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img