جموں: بی جے پی کو جموں وکشمیر میں اس وقت شدید جھٹکا لگا جب پارٹی صدر رویندر رینا کو نیشنل کانفرنس کے امیدوار نے سات ہزار819 ووٹوں سے ہرایا ۔
اطلاعات کے مطابق نوشہرہ سیٹ پر بھاجپا صدر رویندر رینا کو مضبوط امیدوار تصور کیا جاتا ہے لیکن اس بار نیشنل کانفرنس کے سریندر چودھری نے رویندر رینا کو 7ہزار 819ووٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔
رویندر رینا کو 27ہزار 250جبکہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار سریندر چودھری نے 35ہزار 69ووٹ حاصل کرکے بھاجپا جموں وکشمیر یونٹ صدر کو شکست سے دوچار کیا۔
بی جے پی صدر نے ہار کے بعد کہا:’میں لوگوں کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے قیمتی ووٹ دیا۔ ‘
انہوں نے کہاکہ بھاجپا نے اس بار تاریخ رقم کرکے جموں صوبے میں 29نشستوں پر جیت حاصل کی ہے۔
بتادیں کہ 37سال کی عمر میں رویندر رینا نوشہرہ نشست پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے جس کے بعد انہیں جموں وکشمیر کی کمان سونپی گئی۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کی تاریخ میں پہلی دفعہ 29نشستوں پر جیت حاصل کی ہے۔