منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس کو ختم کرنے کے لئے بنائی گئی جماعتوں کا نام و نشان نہیں رہا: عمر عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جو جماعتیں نیشنل کانفرنس کو ختم کرنے کے لئے معرض وجود میں لائی گئیں وہ ان کا کوئی نام و نشان ہی نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران نیشنل کانفرنس کو ختم کرنے کی مکمل کوششیں کی گئیں۔
موصوف نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’خدا کا شکر ہے کہ ہمیں جموں وکشمیر کے لوگوں کو خدمت کرنے کا دوبارہ موقع مل گیا‘۔

ان کا کہنا تھا: ’جموں وکشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران نیشنل کانفرنس کو ختم کرنے کی مکمل کوششیں کی گئیں بہت سی تنظیموں کو کھڑا کیا گیا لیکن اللہ کا فضل ہے کہ جو ہمیں ختم کرنے کے لئے میدان میں آئے تھے ان کا کوئی نام و نشان تک نہیں رہا‘۔

عمر عبداللہ نے کہا: ’اب ہماری ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے کام کے ذریعے اپنے آپ کو ووٹروں کے قابل بنائیں جو اگلے پانچ برسوں کے دوران ہماری کوشش ہوگی‘۔

محبوبہ مفتی کی نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس کو مبارکباد دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ’میں ان کی اس مبارکبادی کا شکریہ کرتا ہوں‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img