سری نگر، : سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر محمد یوسف تاریگامی نے کولگام اسمبلی نشست پر مسلسل پانچویں جیت درج کی۔انہوں نے جماعت اسلامی حمایت یافتہ آزاد امید وار سیار احمد ریشی کو ہرا دیا۔
قبل ازیں تاریگامی نے اس نشست پر سال 1996، سال2002 ، سال 2008 اور سال20014 میں جیت حاصل کی
ہے۔سال 2024 کے انتخابات میں جیت درج کرکے انہوں نے اس نشست پر لگاتار پانچویں جیت درج کی۔
تاریگامی نے 33 ہزار6 سو34 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مقابل امید وار سیار احمد ریشی نے 25 ہزار7 سو96 ووٹ حاصل کئے۔اس نشست کے لئے کل دس امید وار قسمت آزمائی کر رہے تھے۔