سری نگر،: جموں و کشمیر اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لئے جاری ووٹوں کی گنتی کے بیچ نیشنل کانفرنس نے اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔
شمالی کشمیر کی گریز نشست پر نیشنل کانفرنس کے امید وار نذیر احمد خان نے بی جے پی کے فقیر خان کو زائد از ایک ہزار ووٹوں سے ہرا دیا۔قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس- کانگریس الائنس کشمیر میں لیڈ کر رہا ہے۔

90 سیٹوں کے لئے جاری ووٹوں کی گنتی
جموں وکشمیر اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لئے جاری ووٹوں کی گنتی میں ابتدائی رجحانات کے مطابق نیشنل کانفرنس 41 نشستوں پر سبقت بنائی ہوئی جبکہ نیشنل۔ کانگریس الائنس کو واضح برتری حاصل ہے۔ بی جے پی26 سیٹوں پر لیڈر کر رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے اپ لوڈ کئے جانے والے ٹرنڈز کے مطابق پی ڈی پی تین سیٹوں جبکہ آزاد امید وار آٹھ سیٹوں پر لیڈر کر رہے تھے۔نیشنل کانفرنس 41 سیٹوں جبکہ کانگریس 10 سیٹوں پر لیڈ کر رہی ہے۔

بی ایس پی، سی پی آئی( ایم)، پیپلز کانفرنس، ڈی پی اے پی بھی ایک ایک سیٹ پر لیڈ کر رہے ہیں۔جو ممتاز امید وار لیڈ کر رہے ہیں ان میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر، سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد یوسف تاریگامی، بی جے پی کے سابق وزیر شامل لال شرما اور دویندر سنگھ رانا شامل ہیں۔تاہم بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نوشہرہ نشست پر پیچھے چل رہے ہیں۔بتادیں کہ جموں وکشمیر اسمبلی کی نوے سیٹوں کے لئے اٹھائیس کائونٹنگ مراکز پر سخت سکیورٹی بند وبست کے بیچ منگل کی صبح گنتی شروع ہوئی۔
جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بی جے پی بنائے گی: صوفی یوسف
بی جے پی کے سینئر لیڈر صوفی یوسف کا کہنا ہے کہ بی جے پی چھوٹی پارٹیوں اور آزاد امید واروں کے ساتھ مل کر جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بنائے گی۔انہوں نے کہا: ’ہمیں سرکار بنانے کے لئے نیشنل کانفرنس کی ضرورت ہے نہ پی ڈی پی اور کانگریس کی ضرورت ہے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہم نے کشمیر وادی میں انیس امید وار کھڑا کئے ہیں، کچھ آزاد امید واروں کو ہم سپورٹ کرتے ہیں جن پر ہمیں ناز ہے کہ وہ جیتیں گے اس کے علاوہ دو تین چھوٹی چھوٹی پارٹیاں بھی ہمارے ساتھ ہیں‘۔ان کا کہنا تھا ہم ان کے ساتھ مل کر سرکار بنائیں گے۔
صوفی یوسف نے کہا کہ جموں خطے میں بی جے پی ہی سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر کو پانچ ممبران کو نامزد کرنے کے اختیار کے بارے میں انہوں نے کہا: ’مجھے لگتا ہے جہاں یونین ٹریٹری ہے وہاں ایسا ہوتا ہے، یہ ان کی مرضی ہے جس کو نامزد کرنا چاہیں کرسکتے ہیں‘۔بتادیں کہ جموں وکشمیر اسمبلی کی نوے سیٹوں کے لئے اٹھائیس کائونٹنگ مراکز پر سخت سکیورٹی بند وبست کے بیچ منگل کی صبح گنتی شروع ہوئی۔





