جمعرات, نومبر ۶, ۲۰۲۵
16.4 C
Srinagar

ووٹ شماری ،ابتدائی رجحانات:نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو سبقت حاصل

جموں وکشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں میں ہورہی ووٹ شماری کے ابتدائی رجحانات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو واضح سبقت حاصل ہے ۔

اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس 38 نشستوں پر آگے ہے جبکہ بھاجپا 26 نشستوں پر لیڈ کررہی ہے ۔اسی طرح کانگریس کو 9 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ پی ڈی پی تین نشستوں پر آگے ہے ۔

دیگر سیاسی جماعتیں جن میں آزاد امیدوار بھی شامل ہیں ،14 نشستوں پر آگے ہیں ۔تاہم یہ ابتدائی رجحانات ہیں اور ان میں اتار چڑھائو کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

دارالحکومت سرینگر کی 8 نشستوں پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کو ہی سبقت حاصل ہے ۔جموں وکشمیر کے 90 اسمبلی حلقوں میں ووٹ شماری کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور ہنوز جاری ہے ۔ہمارے ملٹی میڈیا نامہ نگار لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آپ کو اپ ڈیٹ کررہے ہیں ۔

نوٹ:یہ ابتدائی رجحانات ہیں ،ان میں اتار چڑھائو کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img