جمعہ, نومبر ۷, ۲۰۲۵
4.7 C
Srinagar

عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان انتقال کر گئیں

ممبئی: ہندی سنیما کے مشہور گلوکار عدنان سمیع کی والدہ نورین سمیع انتقال کر گئیں۔ وہ 77 برس کی تھیں۔
عدنان سمیع نے پیر کو اپنی والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع کے انتقال کا اعلان کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ والدہ کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے… ہم گہرے دکھ میں گھرے ہوئے ہیں۔ وہ ایک غیرمعمولی خاتون تھی جنہوں نے ہر اس شخص کے ساتھ محبت اور خوشی بانٹی جس سے وہ ملتی تھیں۔ ہم انہیں بہت یاد کریں گے۔ ان کی روح کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ ہماری پیاری ماں کو جنت الفردوس کے اعلی مقام پر جگہ دے…آمین…
سوشل میڈیا پر خبر شیئر ہونے کے بعد ان کے مداحوں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img