نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کومجاہدآزادی شیام جی کرشنا ورما کو ان کی یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’عظیم مجاہد آزادی اور مادر وطن کے بہادر سپورت شیام جی کرشنا ورما کو ان کے یوم پیدائش پر شت شت نمن۔ انہوں نے اپنے انقلابی قدموں سے ملک کی آزادی کے عزم میں حیرت انگیز قوت پیدا کرنے کا کام کیا۔ ملک کے تئیں ان کی لگن اور خدمت ہر نسل کو متاثر کرتی رہے گی۔”
یو این آئی





