جمعرات, نومبر ۱۳, ۲۰۲۵
7 C
Srinagar

کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر شروع ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد انکائونٹر شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد انکائونٹر شروع ہوا۔
بتادیں کہ اسی علاقے کے دانی دھر جنگل کے نزدیک اکیس ستمبر کو ایک انکائوٹر ہوا تھا۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img