پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

سوپور:سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر کے والد نے بھی ووٹ ڈالا

سوپور:شمالی کشمیر کے براتھ کلان سوپور میں سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر کے والد نے بھی ووٹ کاسٹ کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ جمہوری عمل میں ہر کسی کو حصہ لینا چاہئے۔
اطلاعات کے مطابق براتھ کلان سوپور میں سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر عمر میر کے والد غلام حسن میر نے منگل کے روز اپنا ووٹ ڈالا ۔
انہوں نے کہا:’مجھے کسی نے مجبور نہیں کیا بلکہ میں از خود ووٹ ڈالنے کے لئے آیا ہوں اور لوگوں سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کو ضائع نہ کریں۔‘
ان کے مطابق گزشتہ تیس سالوں کے دوران جموں وکشمیر میں کافی خرابی ہوئی اب لوگ کھرے اور کھوٹے میں تمیز کرنا جانتے ہیں۔
غلام حسن میر نے کہا :’لوگوں کو سمجھ آچکا ہے کہ گزشتہ سالوں کے دوران انہیں رسوئی کے سوا کچھ نہیں ملا اب سبھی عزت کی زندگی جینا چاہتے ہیں۔ ‘
انہوں نے مزید بتایا کہ میرا بیٹا عمر میر سال 2017کو گھر سے نکلا تب سے وہ غائب ہے ۔
غلام حسن میر نے اپنے بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ زندگی ایک انمول چیز ہے ، سرینڈر کرنے سے ہی آپ کی زندگی بچ سکتی ہے ۔
انہوں نے سرگرم ملی ٹینٹوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں آئیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img