پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
16.3 C
Srinagar

بارہ مولہ سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، دو دیگر زخمی

بارہ مولہ:شمالی ضلع بارہ مولہ کے کانسپورہ سنگھ پورہ کراسنگ پر منگل کے روز ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کانسپور ہ سنگھ پورہ کراسنگ کے نزدیک تیز رفتار گاڑی نے تین راہگیروں کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے معراج الدین بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن سنگھ پورہ بارہ مولہ کو مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img