کولگام:جنوبی ضلع کولگام کے کھل احمد آباد میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات میں دور ہائشی مکان اور گا و خانہ خاکستر ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی کی صبح کولگام کے ڈی ایچ پورہ کھل احمد آباد میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل ایک اور مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صبح گیارہ بجکر 24منٹ پر کولگام کے کھل احمد آباد میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے
انہوں نے کہاکہ دو فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابوپایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دور ہائشی مکان اور گاو خانہ مکمل طورپر خاکستر ہوا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی