پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

جموں و کشمیر الیکشن: دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور پر44.08 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

نیوزڈیسک

سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے سات اضلاع پر محیط چالیس سیٹوں پر پولنگ پر امن اور خوشگوار طریقے سے جاری ہے۔

  سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دوپہر ایک بجے تک جموں وکشمیر کے چالیس اسمبلی حلقوں میں مجموعی طور پر 44.08فیصد ووٹنگ شرح ریکارڈ کی گئی ۔

اس سے قبل صبح کے 11 بجے تک مجموعی طور پر 28.12 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بانڈی میں 28.04 فیصد، ضلع بارہمولہ میں23.20 فیصد، ضلع جموں میں27.15فیصد، ضلع کٹھوعہ میں 31.78 فیصد، ضلع کپوارہ میں 27.34 فیصد، ضلع سانبہ میں31.50 فیصد اور ضلع اودھم پور میں 33.84 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولنگ صبح کے ٹھیک سات بجے تمام 5 ہزار 60 پولنگ مراکز شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز پر صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

اسمبلی انتخابات کے اس آخری مرحلے کے لئے رائے دہندگان کی کل تعداد 39 لاکھ 18 ہزار2 سو22 ہےجن میں سے 20 لاکھ9 سو33 مرد جبکہ19 لاکھ9 ہزار1 سو30 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

حکام نے رائے دہندگان کے لئے سات اضلاع میں کل 5 ہزار 60 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں اور ہر پولنگ مرکز پر پرزائڈنگ افسر سمیت چار اہلکاروں پر مشتمل الیکشن عملہ تعینات ہوگا اور مجموعی طور پر اس مرحلے کے لئے 20 ہزار سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل الیکشن عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس مرحلے میں وادی کشمیر کی جن16 نشستوں کی پولنگ ہو رہی ہے ان میں کرناہ، ترہگام، کپوارہ، لولاب، ہندوارہ، لنگیٹ، سوپور، رفیع آباد،اوڑی، بارہمولہ، گلمرگ، واگورہ – کریری، پٹن، سونہ واری، بانڈی پورہ اور گریز (ایس ٹی) شامل جبکہ صوبہ جموں میں جن 24 سیٹوں کی پولنگ ہو رہی ہے ان میں اودھم پور ویسٹ، اودھم پور ایسٹ، چنی، رام نگر (ایس سی)، بنی، بلاور، بسولی، جسروٹہ، کٹھوعہ (ایس سی)، ہیرا نگر، رام گڑھ (ایس سی)، سانبہ، وجے پور،بشنا (ایس سی)، سچیت گڑھ (ایس سی)، آر ایس پورہ، جموں سوتھ، باہو،جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ،جموں نارتھ،اکھنور (ایس سی) اور چھمب شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img