پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
22 C
Srinagar

ہندوستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں 146 رن پر کیا ڈھیر

کانپور: جسپریت بمراہ، روی چندرن اشون اور رویندر جڈیجہ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن منگل کو بنگلہ دیش کو 146 رن پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو جیتنے کے لیے 95 کا اسکور بنانا ہوگا۔
بنگلہ دیش نے کل کے کھیل کا آغاز دو وکٹوں پر 26 کے اسکور سے کیا۔ آج صبح کے سیشن میں، 14 ویں اوور میں، اشون نے پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے مومن الحق (دو) کو کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرکے اپنا تیسرا وکٹ لیا۔ اس کے بعد کپتان نجم الشانتو نے شادمان کے ساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لیے 55 رن جوڑے۔ ایسا لگتا تھا کہ دونوں بلے باز میچ کو ڈرا کی طرف لے جائیں گے۔ لیکن 18ویں اوور میں رویندر جڈیجہ نے شانتو (19) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج کر اس بڑھتی ہوئی شراکت کو توڑ دیا۔ اگلے ہی اوور میں آکاش دیپ نے شادمان اسلام (50) کو جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ہندوستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔ جڈیجہ کا اگلا شکار لٹن کمار داس (1) اور شکیب الحسن (0) تھے۔ 37ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے مہدی حسن معراج (9) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو 118 کے اسکور پر آٹھواں دھچکا دیا۔ 41ویں اوور میں بمراہ نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو کر کے ہندوستان کو نویں کامیابی دلائی۔ تیج الاسلام کو لیگ بی فار کی اپیل پر آؤٹ قرار دیا گیا ہے۔ 47ویں اوور کی آخری گیند پر بمراہ نے مشفق الرحیم (37) کو بولڈ کیا اور بنگلہ دیش کی اننگز کو 47 اوور میں 146 کے اسکور پر سمیٹ دیا۔
ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ، آر اشون اور رویندرا جڈیجہ نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ آکاش دیپ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
گزشتہ روز بنگلہ دیش کے اوپنرز شادمان اسلام اور ذاکر حسن نے دوسری اننگز میں محتاط انداز میں کھیلنے کی کوشش کی۔ کپتان روہت شرما نے تیز گیند بازوں کا امتحان لینے کے بعد آٹھویں گیند آر اشون کو دی اور انہوں نے آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر ذاکر حسن (10) کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد اشون نے بیٹنگ کے لیے آئے حسن محمود (چار) کو بولڈ کرکے بنگلہ دیش کو دوسرا دھچکا دیا۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img