سرینگر: جموں وکشمیر میں آج اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت 7 اضلاع کے 40 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ۔سخت سیکیورٹی کے بیچ ووٹنگ کا عمل طے شدہ شیڈول کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوا ،جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا ۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق صبح کے پہلے دو گھنٹوں یعنی صبح 9 بجے تک جموں وکشمیر کے 40 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ کی شرح 11.6فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
قبل ازیں پہلے مرحلے میں 61.38 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں جموں و کشمیر میں 59.11 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
سری نگر ضلع کی آٹھ نشستوں میں سب سے کم 27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔