جموں:جموں میں والمیکی سماج سے وابستہ لوگوں نے پہلی دفعہ اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں منگل کو تیسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ جاری ہے ۔
جموں میں والمیکی سماج سے وابستہ لوگوں نے پہلی دفعہ اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے موقع پر کہا :’جموں وکشمیر کے حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور ہمیں پہلی دفعہ اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کا موقع فراہم ہوا۔
پچاس سالہ شہری نیرج نے کہا:’ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پنجرے سے باہر کر آزاد ہو گیا ہوں، ہماری کیمونٹی کو گزشتہ 70سالوں سے ووٹنگ سے محروم رکھا گیا تھا تاہم موجودہ مرکزی حکومت نے ہمیں ووٹنگ کا حق دیا جس کے لئے ہم وزیر اعظم مودی کے بے حد مشکور ہیں۔ ‘