جمعرات, ستمبر ۱۱, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

امید ہے کہ لوگ نیشنل کانفرنس –کانگریس الائنس کے امید واروں کو ووٹ دیں گے: عمر عبداللہ

سری نگر:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر میں ہو رہے اسمبلی انتخابات کو انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ لوگ نیشنل کانفرنس اور کانگریس الائنس کے امید واروں کو کامیاب بنائیں گے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم نے اپنا منشور لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی اب لوگوں کو فیصلہ کرنا’۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم امید کرتے ہیں کہ جو نیشنل کانفرنس اور کانگریس الائنس ہے جس میں سی پی آئی (ایم) کا بھی ایک امید وار ہے، کو لوگ ووٹ ڈالیں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم نے اپنا منشور لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی اب لوگوں کو فیصلہ کرنا’۔
دس برسوں کے بعد الیکشن ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا: ‘دس برسوں کے بعد یہ انتخابات ہو رہے ہیں لہذا یہ انتہائی اہمیت کے حامل ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ان دس برسوں میں جموں وکشمیر میں بہت کچھ بدلا، لداخ الگ ہوگیا،جموں وکشمیر کو ایک یونین ٹریٹری میں تبدیل کیا گیا جس سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوا’۔
ان کا کہنا تھا:’جو کچھ 5 اگست 2019 کو ہمارے ساتھ کیا گیا ہم اس کو بھولے نہیں ہیں’۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img