جمعرات, ستمبر ۱۱, ۲۰۲۵
27.2 C
Srinagar

سری نگر کے چوٹہ بازار علاقے میں بھیانک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

سری نگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے چوٹہ بازار علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھوار اعلیٰ الصبح سری نگر کے چوٹہ بازار علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید چارمکانوں کولپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں پانچ رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوئے ہیں۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ صبح چار بجکر30منٹ پر چوٹہ بازار سری نگر میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے ۔
انہوں نے کہاکہ 12فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چار رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img