جمعرات, ستمبر ۱۱, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

جموں وکشمیر انتخابات:منوج سنہا کی ووٹروں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے رائے دہندگان سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا: ‘میں خاص طور پر نوجوانوں ، خواتین اور پہلی بار ووٹ کا استعمال کرنے والے ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھاری تعداد میں نکل کر ووٹ ڈالیں’۔
موصوف لیفٹننٹ گورنر نے بدھ کی صبح ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات آج شروع ہوئے’۔
انہوں نے کہا: ‘میں ان تمام ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں جن کے اسمبلی حلقوں میں آج پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالیں اور اپنے جمہوری حقوق کا استعمال کریں’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘میں خاص طور پر نوجوانوں ، خواتین اور پہلی بار ووٹ کا استعمال کرنے والے ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھاری تعداد میں نکل کر ووٹ ڈالیں’۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے بدھ کی صبح 24 حلقوں کے لئے پولنگ شروع ہوئی۔
اس مرحلے کےلئے زائد از 23 لاکھ ووٹر حق رائے دہی کے اہل ہیں جبکہ 219 امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img