جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے مہلوری علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ کے ملہوری علاقے میں ڈوڈہ – کشتواڑ شاہراہ پر ایک ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر JK06 – 8747 سڑک سے لڑھک کر 3 سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور اس کے ہلپر کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفین کی شناخت محمد آصف ولد افضل حجام ساکن بھگواہ بھاٹہ اور عامر احمد لون ساکن ڈوڈہ کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔