جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

اَتل ڈولو نے اسمبلی کمپلیکس سری نگر کی تزئین و آرائش کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سری نگر/چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس سری نگر کا دورہ کیا اور وہاں اَپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔کمپلیکس کے دورے کے دوران اُنہیں مختلف کاموں کی پیش رفت اور اِس کی تکمیل کی ٹائم لائن کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اَتل ڈولو نے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسروں پر زور دیا کہ کام کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے بغیر کسی تاخیر کے پوری سرعت سے آگے بڑھنا چاہیئے۔اُنہوںے نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائد حزب اِختلاف کے چیمبروں اور لائبریری ہال کا دورہ کیا اور محکمہ اسٹیٹس پر زور دیا کہ وہ اَپ گریڈیشن کے کاموں کو ہر لحاظ سے مکمل کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیٹھنے کی مناسب سہولیات کو یقینی بنانے میں احتیاط برتی جائے۔چیف سیکرٹری نے کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ آپریشنل ساو¿نڈ سسٹم، اِنٹرنیٹ کنکٹویٹی، سافٹ ویئر اَپ ڈیٹس، نئے قالین اور عمارت کی مجموعی بہتری کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے کمپلیکس کی صفائی ستھرائی پر بھی زور دیا اور کہا کہ صفائی مہم ایک باقاعدہ عمل ہونا چاہیے۔اُنہوں نے دونوں شہروں میں ایم ایل اے ہوسٹلوں میں اَپ گریڈیشن کے کاموں کے بارے میں بھی دریافت کیا اور کہا کہ انہیں بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جاناچاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ہوسٹل کا دورہ کریں گے اور وہاں کی جانے والی تزئین و آرائش کے کاموں کا معائینہ کریں گے۔پرنسپل سیکرٹری محکمہ اسٹیٹس آلوک کمار نے کہا کہ اسمبلی کمپلیکس سری نگر کی اَپ گریڈیشن کا کام سرعت سے جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کچھ زیر اِلتوا¿کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جارہی ہے اور بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img