جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

راجوری میں ملی ٹنٹوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان آمنا

پھر گولیوں کی گھن گرج،حملہ آﺅروں کی تلاش شروع، علاقے کی ناکہ بندی ،تلاشی کارروائیوں کا دائرہ وسیع

یواین آئی

جموں:جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں منگل کی شام کو گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں ہیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میںلے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے کہروٹ تھنہ منڈی علاقے میں منگل کی شام کو اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب یہاں پر فائرنگ کا واقع پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے تھنہ منڈی راجوری اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن لانچ کیا۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سنجواں جموں میں واقع فوج کے ہیڈ کواٹر کے نزدیک فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا ،جس میں ایک جوان کی موت ہوگئی تھی ۔فوج نے اس واقعہ کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دینے سے صاف انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہورہی ہے ۔
اسمبلی انتخابات کی گہماگہمی کے بیچ جموں خطے میں آئے روز کہیں کہیں نہ فائرنگ کا واقہ پیش آتا ہے ۔در اندازی کے پیش نظر حد متارکہ پر ہائی الرٹ جاری کیا ہے ۔فوج و سیکیورٹی فورسز کو در اندازی کی کوششوں کو روکنے کے لئے چوکسی بڑھانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ انسداد دراندازی گرڈ مزید مضبوط بنانے کے لئے بھی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت دی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ سراض رساں ایجنسیوں نے پہلے یہ الرٹ جاری کیا ہے کہ ملی ٹنٹ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات میں رخنہ ڈالنے کے لئے اپنی کوششیں کریں گے ،اس لئے زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img