پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
24.1 C
Srinagar

کپوارہ میں دو ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز، 3 ملی ٹنٹ مارے گئے: فوج

نیوز ڈیسک

سری نگر: شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو سیکیورٹی فورسز نے دو مقامات پر ملی ٹنٹ مخالف آپریشنز شروع کرنے کے دوران تین ملی ٹنٹوں کے مارے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دفاعی حکام نے بتایا کہ خصوصی اطلاعات کی بنیاد پر، 57 راشٹریہ رائفلز اور 53 انفنٹری بریگیڈ کے فوجی دستوں نے مچل سیکٹر کے کامکاری علاقے میں ایک آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا، "تقریباً سات بجکر 40 منٹ پر دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلا جس کی وجہ طرفین کے مابین آمنا سامنا ہوا اور جھڑپ شروع ہوئی۔”

انہوں نے کہا”اس آپریشن میں، دو دہشت گردوں کے مارے جانے کا اندیشہ ہے، جب کہ لاشیں برآمد ہونا باقی ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ اس علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

اسی طرح ٹنگڈار میں ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد کے مارے جانے کا امکان ہے، کیونکہ علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔

دفاعی ذرائع کے مطا ق ممکنہ دراندازی کی کوشش کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فوج اور جموں وکشمیر کی طرف سے 28 اور 29 اگست کی درمیانی رات کو ٹنگڈار کپواڑہ میں مشترکہ انسداد دراندازی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ امکان ہے کہ ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔”

ہندوستانی فوج کی طرف سے ایکس پر ایک پوسٹ اس حوالے سے کی گئی ہے۔ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img