منگل, مئی ۲۰, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

سہ رکنی امریکی سفارت کاروں کی سجاد لون سے ملاقات

سری نگر،: امریکی سفارت کاروں کی ایک سہ رکنی وفد نے منگل کے روز یہاں پیپلز کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر سجاد لون کے ساتھ ملاقات کی۔بتادیں کہ مذکورہ وفد پیر کے روز نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور سابق سری نگر میئر جنید متو سے ملاقی ہوئی۔

سیاسی امور کے وزیر – مشیر گراہم مائر کی سربراہی میں فرسٹ سکریٹری گیری ایپل گارتھ اور سیاسی کونسلر ابھیرام گھڑیا پاٹل کے ساتھ امریکی سفارت کے وفد کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب جموں و کشمیر میں قریب ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

یہ دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں پہلے اسمبلی انتخابات ہیں۔پیپلز کانفرنس کے ترجمان عدنان اشرف میر جنہوں نے خود اس میٹنگ میں شرکت کی، نے بتایا: ‘وزیر و کونسلر برائے سیاسی امور گراہم مائرکی قیادت والی امریکی سفارت کاروں کی ایک وفد نے فرسٹ سکریٹری گیری ایپل گارتھ اور سیاسی کونسلر ابھیرام گھڑیا پاٹل کے ساتھ آج پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی’۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران مختلف النوع مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔کشمیر میں سیاسی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کرنے والے امریکی وفد سے وابستہ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ سابق ریاست میں زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک ‘معمول کے آئوٹ ریچ پروگرام’ کا ایک حصہ ہے۔

پیر کے روز مذکورہ امریکی وفد سے ملاقات کرنے کے بعد عمر عبداللہ نے سفری ایڈوائزری کادوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا تھا۔امریکی حکومت نے جولائی میں اپنے شہریوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ خطے کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img