سری نگر، :سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے منگل کے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اسمبلی حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔
انہوں نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا: ‘آج میں نے ایک بار پھر اپنے آپ کو عوامی عدالت کے سامنے پیش کیا جو میرے لئے سب سے بڑی عدالت ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میری رائے دہندگان سے درخواست ہے کہ وہ پرکھ کر اور ہر پہلو کو نظر میں رکھ کر اپنا فیصلہ سنائیں’۔
موصوف لیڈر نے کہا: ‘میں کشمیر کے تمام ووٹر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جس دلدل میں ہم پھنسے ہیں اس سے باہر نکالنے کے لئے راستہ تلاش کریں’۔
انہوں نے کہا: ‘میرا ماننا ہے کہ ایک ساتھ مل کر ہی ہم راستے کو تلاش کرسکتے ہیں اور مل کر ہی موجودہ چلینجوں کا مقابلہ رسکتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو جو مسائل در پیش ہیں ان کا حل اتحاد سے نکالاجا سکتا ہے۔
بتادیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان پیر کے روز قبل ازانتخابات اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی۔
فارمولہ کے تحت نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی51 اورکانگریس 32 سیٹوں پر متحدہ طورپر الیکشن لڑیں گی جبکہ پانچ نشستوں پر دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ ہرش دیو سنگھ کی پنتھرس پارٹی اورسی پی آئی ایم کو بالترتیب ایک ایک نشست دے دی گئی۔