نیوزڈیسک
سرینگر:نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ،جسکے تحت پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ گاندربل سے الیکشن لڑیں گے۔پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست کے مطابق ہندوارہ سے چودھری محمد رمضان، سوپور سے ارشاد رسول کار ، رفیع آباد سے جاوید احمد ڈار ، اوڑی سے ڈاکٹر سجاد صوفی ، بارہمولہ سے جاوید حسین بیگ ،ٹنگمرگ سے فاروق احمد شاہ ، پٹن سے جاوید ریاض ڈار ، سونہ واری سے ہلال اکبر لون ، گریز سے نذید احمد گریزی ، جموں نارتھ سے اجے کمار سدھورا ، کنگن سے میاں مہر علی ،حضرتبل سے سلمان علی ساگر ، خانیار سے علی محمد ساگر ، حبہ کدل سے شمیمہ فردوس ، لالچوک سے احسان پردیسی ،چھانہ پورہ مشتاق احمد گورو ، جڈی بل سے تنویر صادق ،عید گاہ سے مبارک گل ، خانصاحب سے سیف الدین بٹ، چرارشریف سے عبدالرحیم راتھر ، چاڈورہ سے علی محمد ڈار، گلاب گڑھ سے انجینئر خورشید ،کالاکوٹ سندربنی سے یشو وردھان سنگھ ، نوشہرہ سے سریندر چودھری ، بدھال سے جاوید چودھری ، پونچھ حویلی سے اعجاز احمد جان ، مینڈھر سے جاوید رینہ ،کرناہ سے جاوید مرچل ،ترہگام سے میر سیف اللہ ،کپوارہ سے ناصر اسلم وانی اور لولاب سے قیصر حمید لون الیکشن لڑیں گے۔