ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انڈیا نے زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔جمعرات کو چنئی میں انڈیا کے 257 رنز کے بھاری بھرکم ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز ہی بنا پائی۔ برائن بینٹ 97 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سکندر رضا نے 31 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے ارشدیپ سنگھ کی جانب سے تین وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا تھا جو اس کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ سے پہلے میچ میں شکست کے بعد انڈین بیٹرز نے زمبابوے کی ناتواں بولنگ پر خوب ہاتھ صاف کیے، اور چھکوں چوکوں کی برسات کے بعد اس ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مجموعی سکور 256 رنز بنا ڈالا۔ انڈین بیٹرز نےمجموعی طور پر 17 چھکے لگائے۔





