کاٹھمنڈو/نئی دہلی: نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو نیپال کے سرکاری دورے کی دعوت دی وزیر اعظم اولی نے اتوار کے روز سنگھا دربار میں ان سے ملاقات کرنے والے ہندوستانی خارجہ سکریٹری وکرم مصری کے ذریعے دعوت نامہ بھیجا ہے خارجہ سکریٹری وکرم مصری کا یہ دورہ نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر کے پی شرما اولی کی حالیہ تقرری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی بات چیت ہے۔
خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے پیر کے روز نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ بشنو پاڈیل سے شکرانہ ملاقات کی۔وزارت خزانہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں نے اقتصادی اور ترقیاتی تعاون، جاری منصوبوں پر پیش رفت، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مسٹر وکرم مصری نے نائب وزیر اعظم اور شہری ترقیات کے وزیر پرکاش مان سنگھ سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے نیپال-ہندوستان سرحد پر نقل و حرکت سے متعلق مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یو این آئی