سری نگر: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے وادی کشمیر میں تعینات فورسز کے سیکورٹی فریم ورک اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ محفوظ اور مضبوط لاجسٹکس چین فیصلہ کن جنگی صلاحیت کی بنیاد ہے۔
فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے کشمیر میں ایک اسٹریٹجک لاجسٹکس ایکیلون کا دورہ کیا اور اس کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا’۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران انہوں نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ محفوظ اور مضبوط لاجسٹکس چین فیصلہ کن جنگی صلاحیت کی بنیاد ہے۔پوسٹ کے مطابق فوجی کمانڈر نے فیوچر وارفیئر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے قابل مضبوط اور تکنیکی طور پر مضبوط اسٹیبلشمنٹ کو برقرار رکھنے پر یونٹ کی تعریف کی۔





