اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

بابا بڈھا امرناتھ یاترا: جموں سے 383 یاتریوں کا چھٹا قافلہ پونچھ روانہ

جموں: بم بم بولے نعروں کے بیچ جموں بیس کمیپ سے پیر کی علی الصبح قریب چار سو یاتریوں کا ایک اور قافلہ بابا بڈھا امرناتھ جی کی یاترا کے لئے پونچھ روانہ ہوا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں بیس کیمپ سے 3 سو 82 یاتریوں کا چھٹا قافلہ 10 گاڑیوں میں پیر کی علی الصبح سخت سیکورٹی حصار میں بابا بڈھا امرناتھ کی یاترا کے لئے پونچھ روانہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ان یاتریوں میں 2 سو 83 مرد، 90 خواتین اور 9 بچے شامل تھے اور وہ 8 بسوں اور 2 چھوٹی گاڑیوں میں پونچھ روانہ ہوئے۔یہ یاترا 7 اگست سے شروع ہوئی اور 20 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

پونچھ کے منڈی علاقے میں واقع بھگوان شیو کے نام وقف بابا بڈھا امرناتھ مندر جموں کے قدیم ترین مندروں میں شمار کیا جاتا ہے۔اگرچہ اس مندر میں سال بھر عقیدت مندوں کا آنا جانا رہتا ہے تاہم یاترا کے دوران یاتریوں کی غیر معمولی بھیڑ رہتی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img