واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور موجودہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ٹیم نے کہا ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مشہور کاروباری شخصیت ایلون مسک کے درمیان 12 اگست کو ہونے والی بات چیت ’’صدی کا انٹرویو‘‘ ہوگی۔
مسٹر ٹرمپ کی مہم ٹیم نے اتوار کو ایکس پر کہا’’مسٹر مسک پیر کو رات 8 بجے مسٹر ٹرمپ کا انٹرویو کریں گے۔ انٹرویو شروع ہونے پر اطلاع حاصل کرنے کے لیے اس پوسٹ کو لائک کریں۔ یہ صدی کا انٹرویو ہوگا! امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں!‘‘۔
واضح رہے کہ جولائی میں مسٹر مسک نے ایکس پر صدارتی دوڑ میں مسٹر ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہوں گے۔
یو این آئی