جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر:  منیشات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک منیشات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت دانش جاوید ولد جاوید احمد ساکن جبدار بجہامہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن بجہامہ کی ایک ٹیم نے نورکھاہ بونیار کراسنگ پر ناکے کے دوران ایک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 30 گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ منتقل کیا گیا۔

گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت دانش جاوید ولد جاوید احمد ساکن جبدار بجہامہ کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بجہامہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے چھ مہنیوں کے دوران 45 سخت گیر منیشات فروشوں سمیت 178 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img