جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

جموں میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر بنگلہ دیشی خاتون گرفتار

جموں: پولیس نے جموں شہر کے تالاب تلو علاقے میں ایک مقامی لڑکے کے ساتھ شادی کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم ایک بنگلہ دیشی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سال 2022 میں تین مہنیوں کے ویزا پر جموں آنے والی جوناکہ چیرام نامی ایک بنگلہ دیشی خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خاتون نے ترکوٹہ نگر علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کے ساتھ شادی کی تھی اوردونوں تالاب تلو کی پورن نگر بستی میں رہائش پذیر تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کا تین ماہ کا ویزا مئی 2022 کو ختم ہوا تھا لیکن وہ واپس اپنے وطن نہیں چلی گئی تھی اور یہاں اپنے غیر قانونی قیام کے دوران اس نے ایک مقامی شخص کے ساتھ شادی کی۔
انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی انجام دیتے ہوئے نوآباد کی ایک پولیس ٹیم نے خاتون کو حراست میں لیا اور اس کوسات دنوں کی پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img