سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بالسو روڈ پر ایک آئی ای ڈی جیسی مشکوک شئی پائی گئی جس کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو سیل کرکے اس مصروف روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو روک دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے پریشر کوکر میں رکھے گئے مشکوک شئی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
دریں اثنا بالسو روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی