منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

اپنی پارٹی کا ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کو لے کر سری نگر میں احتجاج

سری نگر:  جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے منگل کے روز یہاں ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔

اس موقع پر پارٹی کے ترجمان اعلیٰ منتظر محی الدین نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘وزیر اعظم اور وازیر داخلہ نے جموں و کشمیر کو ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ کیا ہے 5 برس گذر گئے لیکن یہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا’۔

انہوں نے کہا: ‘ہم نے آج اپنے پارٹی دفتر پر پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کی قیادت میں ایک میٹنگ کی جس میں 30 جولائی یعنی آج پارٹی دفتر سے پریس کالونی تک پر امن مظاہرہ کرنے کا فیصلہ لیا گیا تاکہ مرکزی سرکار کو ہمارے ساتھ کئے گئے وعدوں کو یاد دلایا جا سکے’۔

پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے بتایا: ‘ہم آج احتجاج اس لئے کر رہے ہیں تاکہ ہمارے ریاستی درجے کی بحالی کے وعدے کو پورا کیا جاسکے’۔
انہوں نے کہا: ‘ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن سے قبل ریاستی درجہ بحال کیا جائے جس کا وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے وعدہ کیا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہ وعدہ آج تک پورا نہیں کیا گیا بلکہ اس کے بجائے جموں وکشمیر کے لوگوں کو روز بروز بے اختیار کیا جا رہا ہے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img