نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کیرالہ کے وائیناڈ کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہوئے جانوں کے اتلاف پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجیئن سے بھی بات کی ہے اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ،مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
وزیر اعظم نے پی ایم این آ ر ایف سے مرنے والوں کے لواحقین کے لئےدو-دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 -50ہزارروپے کی نقدامداد کا بھی اعلان کیا۔وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛
‘‘وائیناڈ کے کچھ حصوں میں مٹی کے تودے گرنے سے بہت دکھ ہوا۔ میری ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئےدعاگو ہوں۔ اس وقت تمام متاثرہ افراد کی مدد کے لیےبچاؤ کارروائی جاری ہے۔
یو این آئی