منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

پونچھ کے منگنار میں مشتبہ افراد کی نقل و حمل کے بعد تلاشی آپریشن شروع

جموں، :  سیکورٹی فورسز نے مشتبہ افراد کی نقل و حمل کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے دور افتادہ گائوں منگنار کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاش آپریشن شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دو مشتبہ افراد کی نقل وحمل کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر فوج کی آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس نے منگل کی صبح پونچھ کے منگنار علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کو سخت اور مزید وسیع کر دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ سیاہ لباس میں ملبوس دو مشتبہ افراد کو پیر کی شام ڈھیرہ کی گلی کے نزدیک سلام پور میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img