جمعرات, مارچ ۲۷, ۲۰۲۵
20.5 C
Srinagar

کپواڑہ میں مسلح تصادم میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک، فوجی افسر زخمی: فوج

کپوارہ:  فوج نے بدھ کو کہا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب علاقہ کے ترمولہ ٹاپ میں رات بھر ہونے والی گولی باری میں ایک نامعلوم ملی ٹنٹ مارا گیا اور ایک نان کمیشنڈ آفیسر (این سی او) بھی زخمی ہوا۔

سماجی رابطہ گاہ ایکس سابقہ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے فوج  کی 15 ویں کور کے ترجمان نے کہا”کپوارہ کے کہوت علاقے میں فوج اور جموں وکشمیر پولیس نے مشترکہ طوردہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص معلومات ملنے کی بنیاد پر 23 اور 24 جولائی کو آپریشن شروع کیا گیا ،جس دوران طرفین کے مابین آمنا سامنا ہوا اور ملی ٹنٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی جوابی کارروائی کے دوران جھڑپ شروع ہوئی”۔

تصویر:چنار کور

 انہوں نے کہا کہ گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا جبکہ فائرنگ کے اس واقعے میں فوج کا نان کمیشنڈ آفیسر (این سی او) بھی زخمی ہوا۔دریں اثناء ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ رات بھر آپریشن معطل رہنے کے بعد آج صبح فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔

اعلیٰ افسر نے مزید کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا، تاہم ابھی تک لاش برآمد نہیں ہوسکی ہے کیونکہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img