بیونس آئرس:ارجنٹائنا میں اس سال کے آغاز سے اب تک ڈینگو کے 520,037 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس ملک میں ڈینگو کی وباءگزشتہ سال کے مقابلے میں 3.17 گنا زیادہ ہے۔وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔وزارت کے نیشنل ایپیڈیمولوجی بلیٹن کے مطابق صحت کے حکام نے اس سال کے پہلے 27 ہفتوں میں ڈینگو کے 520,037 کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔بلیٹن کے مطابق وسطی علاقے میں سب سے زیادہ 60.7 فیصد کیسزریکارڈ کیے گئے، اس کے بعد شمال مغرب میں 24.1 فیصد اور شمال مشرق میں 13.1 فیصد کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
اس سال مچھروں سے پھیلنے والی بیماری سے 392 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کیسز کی شرح فی 100,000 باشندوں پر 1,141 کیسز ہیں، جو 13 ہفتوں سے کم ہو رہی ہے۔ مرنے والوں میں سب سے عام علامات بخار، سر درد، متلی اور الٹی، اسہال اور پیٹ میں درد تھیں۔