تائی یوان:شمالی چین میں صوبہ شانزی کے دارالحکومت تائی یوان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی۔ مقامی حکام نے پیر کے روز اس کی تصدیق کی۔
یہ حادثہ 7 جولائی کی آدھی رات کو اس وقت پیش آیا جب چنگ سو کاؤنٹی میں کوئلے کی کان میں پانی بھر گیا۔ اس وقت تین کان کنوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔
کاؤنٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ اتوار کے روز شام 6:10 بجے تک کان میں پھنسے ہوئے تین کان کنوں کی باقیات کو نکال لیا گیا۔