سری نگر:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو ویری ناگ علاقے میں اتوار کی رات بادل پھٹنے سے ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ڈورو ویری ناگ علاقے میں اتوار کی رات بادل پھٹنے سے عبدالمجید نجار ولد خالق نجار نامی شخص کے رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے سیلابی ریلے آنے کی وجہ سے محمد امین چوپان ولد عبدالرحمان چوپان کے مکان کے احاطے کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک گائے بھی ہلاک ہوئی ہے تاہم کسی انسانی جان کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔