شادی کی تقریب سے واپسی پر جیپ درخت سے ٹکرا ئی، چار کی موت، سات زخمی

شادی کی تقریب سے واپسی پر جیپ درخت سے ٹکرا ئی، چار کی موت، سات زخمی

نرمداپورم:  مدھیہ پردیش کے نرمدا پورم ضلع کے پپریا تھانہ علاقے میں شادی کی تقریب سے واپس آرہی ایک جیپ درخت سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے اس میں سوار چار نوجوانوں کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جیپ میں کل 11 افراد سوار تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جیپ میں سوار تمام نوجوان اپنے ایک دوست کی شادی میں ساڑیہ گئے تھے۔ وہاں سے واپسی پر ساڑیہ شاہراہ پر کل تاخیر شب ان کی جیپ بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چار نوجوان کی موت اور سات زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کو پپریا اور کچھ کو نرمداپورم ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مرنے والوں میں سے دو کی شناخت امن (21) اور مینک (22) کے طور پر ہوئی ہے، جب کہ دیگر دو کی شناخت ہونا باقی ہے۔ پولیس ان کی شناخت میں مصروف ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.