جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

راہل گاندھی ہاتھرس کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملنے پہنچے

ہاپوڑ/نئی دہلی: لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج صبح اتر پردیش کے ہاتھرس پہنچے جہاں انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کیا اور ریاستی حکومت سے کھلے دل سے متاثرین کوایکس گریشیا دینے کی مانگ کی۔
مسٹر گاندھی نے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور بھگدڑ کی وجوہات اور خاندانوں کی حالت کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے حادثے میں جان گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مسٹر گاندھی نے کہا ’’ہاتھرس حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے انہیں تسلی دی اور اظہار ہمدردی کیا۔ کانگریس دکھ کی اس گھڑی میں ہاتھرس کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔ یہ لوگ غریب ہیں۔ ہم ان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو کھلے دل سے ان لوگوں کی مکمل مالی مدد کرنی چاہیے۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے لیکن یہ یقینی ہے کہ انتظامیہ نے ذمہ داری سے کام نہیں کیا اور اس لئے غریبوں پر یہ قہر برپا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ان غریب متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد مالی امداد ملنی چاہئے اور اگر اس میں تاخیر ہوئی ہے تو اس کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img