جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

سابق سری نگر میئر جنید متو کا سیاسی سرگرمیوں کوعبوری معطل کرنے کا اعلان

سری نگر: سری نگر میونسپل کارپویشن کے سابق میئر اور جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے لیڈر جنید عظیم متو نے تمام سیاسی سرگرمیوں کو عبوری طور پر معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں اس ضمن میں کچھ دنوں کے اندر تفصیل سے اپنے خیالات شیئر کروں گا’۔’

موصوف سابق میئر نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘کافی غور و فکر کرنے کے بعد، میں اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں عبوری طور پر بند کرنے کا اعلان کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ایک معنی خیز کام سے پہلے یقین محکم کا ہونا لازمی ہے اور میں اپنی پوری عاجزی و انکساری کے ساتھ اپنے دیرینہ آئیڈیلزم کی تجدید کرنا چاہتا ہوں’۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ میں اس ضمن میں کچھ دنوں کے اندر تفصیل سے اپنے خیالات شیئر کروں گا’۔

بتادیں کہ جنید متو سال 2018 سے قریب پانچ سال تک سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر رہے ہیں۔حال ہی میں مکمل ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کے امید وار کل 36 لوک سبھا حلقوں میں سے کسی بھی حلقے میں لیڈ حاصل نہ کرسکے۔لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد سید الطاف بخاری قیادت والی اپنی پارٹی نے گذشتہ ہفتے یوتھ اور خواتین ونگز سمیت اپنی فرنٹل آرگنائزیشنوں کو تحلیل کر دیا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img